29-Jun-2022 نماز
🌺🌺🌺🌺🌺 نماز 🌺🌺🌺🌺🌺
مذہب اسلام کی عظیم ترین عبادت نماز ہے ۔یہ دین کا ستون ہے ۔یہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔یہ ہمارے ساتھ قبر میں بھی جاۓ گی ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو سجدے میں حاصل ہوتا ہے ۔ خالق کائنات کے آگے جو جھکتا ہے اسے ہی سربلندی اور سرخروئی نصیب ہوتی ہے سجدہ ریزوں کو ہی نماز کی افادیت کا علم ہوتا ہے ۔ جو بندہ اللہ کی خوشنودی اور قربت حاصل کرنے کا طلبگار ہوتا ہے وہی سچے دل سے نماز کے فرا ئض ادا کرتا ہے اور اپنے رب کے حضور سربسجود ہوتاہے ۔
یہ پنجگانہ نمازیں جو ہم پر فرض ہیں ۔دراصل یہ شب معراج میں اللہ تعالی کی طرف سے اپنے محبوب کو دیۓ گۓ تحفے میں سے ایک نایاب تحفہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کی امت کے لئے یومیہ پچاس نمازیں فرض کی تھی مگر یہ پچاس نمازوں سے پانچ کیسے ہوئی یہ بڑا دلچسپ اور دلنشین ہے
سرکار دوعالم عرش معلی سے واپس ہوئے تو چھٹے آسمان پر موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ اللہ نے آپ کی امت پر کیا فرض کیا رسالت مآب نے جواب دیا پچاس نمازیں یومیہ موسیٰ علیہ السلام نے مشورہ دیا آپ اللہ پاک کے پاس واپس جائیں آپ کی امت پچاس وقت کی ادائیگی نہیں کر پا ۓ گی ۔لہذا اللہ نے ایک حصہ معاف فرما دیا ۔اپ حضور واپس ہوئے موسیٰ علیہ السلام نے پھر کہا آپ کی امت کو اس کی طاقت نہ ہو گی موسیٰ علیہ السلام کے مشورے سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے نو مرتبہ اللہ کے پاس گئے ۔
سرکار دوعالم اللہ کے بارگاہ میں حاضر ہوئے تو اللہ نے فرمایا اب صرف پانچ وقت کی نمازیں فرض کر دی گئی ہے مگر آن کا ثواب پچاس کے برابر ہی ہو گا ۔ پنجگانہ نماز کا تحفہ لۓ آخرالزماں واپس ہوئے موسیٰ علیہ السلام نے سننے کے بعد کہا میری امت بنی اسرائیل کو صرف دو نمازیں فرض کی گئی تھی مگر وہ لوگ ادا کرنے سے قاصر رہے ۔انہوں نے پھر مشورہ دیا لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب مجھے شرم آتی ہے ۔ااور حضور دوعالم پنجگانہ نماز کا خزانہ لئے دنیا میں تشریف لے آئے ۔اس طرح یومیہ پچاس نمازوں سے پینتالیس نمازیں بحکم الٰہی آسمان پر ہی منسوخ کر دی گئیں۔
پانچ وقت کی نماز کے علاوہ سورہ البقرہ کی آخری دو آیات اور التحیات کا نذرانہ بھی عطا کیا
امت محمدیہ پنجگانہ نمازیں ادا کریں اور پچاس نمازوں کا ثواب پائیں بے شک اللہ کی عطا کردہ نعمتوں اور رحمتوں میں وہ کمی نہیں کرتا یہ اس کی عظمت و شان ہے
ہمیں خالق دوجہاں کے حضور شکرانہ ادا کرنا چاہیۓ سرکار دوعالم پر کروڑوں درود وسلام آپ کے وسیلے سے اللہ نے نماز جیسی خوبصورت عبادت ہمیں عطا کی ۔اللہ ہم سب کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین ۔
✍️۔۔۔۔🍁سیدہ سعدیہ فتح🍁
Saba Rahman
01-Jul-2022 07:14 PM
Nice
Reply
fiza Tanvi
30-Jun-2022 12:10 PM
Good
Reply
Simran Bhagat
30-Jun-2022 11:29 AM
ماشاءاللہ بہت خوب💓
Reply